Posts

Showing posts from September, 2020

مٹی کی فوج

Image
  مٹی کے مجسموں کی یہ فوج (Terracotta Army) چین کے صوبے شانژی میں اُس وقت دریافت ہوئی جب کچھ کسان اس علاقے میں ایک کنوئیں کی کھدائی میں مصروف تھے۔ کھدائی کے دوران انہیں اس مقام سے مٹی کے مجسموں کے ٹوٹے ہوئے اعضاء کے علاوہ مقبرے کی اینٹیں نظر آئیں۔ اس دریافت کے بعد چینی ماہرِآثارِ قدیمہ اس علاقے میں قدیم انسانی تہذیب کے باقیات کی تلاش میں کمر بستہ ہوئے تو چین کی تاریخ کا سب سے قدیم اور سب سے بڑا مٹی کے مجسموں کا ذخیرہ اُن کے ہاتھ لگا۔ یہ جگہ قدیم چینی تہذیب کے سب سے پہلے شہنشاہ چین شی ہوانگ سے تعلق رکھتی ہے۔ مٹی کے بنے یہ آدمی تیسری صدی قبل از مسیح کے اوائل میں شہنشاہ کی ابدی زندگی میں اس کی حفاظت کرنے کے لیے بنائے گئے تھے۔ قدیم چینی روایات کے مطابق اس مقبرے کی تعمیر کا حکم شی ہوانگ نے اپنے اقتدار میں آنے کے بعد دیا تھا اور اس طرح اس مقبرے کی تعمیر اس کی زندگی میں ہی شروع ہوگئی تھی۔ کہا جاتا ہے کہ اس مقبرے کی تعمیر میں ۳۷ سال لگے، شہنشاہ کی وفات کے بعد بھی اس پر کام جاری رہا اور اس کی تعمیر میں قریب سات لاکھ مزدوروں نے حصہ لیا۔ مقبرے میں موجود عام آدمی کے قد و قامت کے یہ ہزاروں سپاہ...